بانی PTIکو ڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دی جا سکتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دی جاسکتی پی ٹی آئی دور حکومت میں میاں نواز شریف ان کی بیٹی سمیت جن ارکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے سب جھوٹے اور بے بنیادتھے اسی وجہ ختم اور میاں نوازشریف سرخروہوئے ۔ بانی ٹو لے کیخلاف جومقدمات درج ہیں وہ سچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر مل کر بیٹھنا چاہیے، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے تاہم سڑکوں پر تماشے لگانے سے معاملات حل نہیں ہوتے-حکومت2سال میں عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بلز میں کمی لائی جاسکے۔ آئی پی پیز کو دیے جانے والے پیسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 2017 میں نیا پروجیکٹ لانچ کر کے ملکی حالات خراب کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑامسئلہ دہشت گری ہے جس میں پاک فوج کے جوان جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں کے پی حکومت کو بھی وفاق کے ساتھ تعاون کرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں