ماموں کانجن پولیس نے2منشیات فروش دھر لئے،اڑھائی کلو ہیروئن برآمد

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس نے 2منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔ ملزموں کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کی سر پرستی میں پولیس تھانہ مامو ں کانجن نے دوران نا کہ بندی وارث علی ولد نصیر قوم کورائی سکنہ 511گ ب سے 1270 گرام’ شوکت علی ولد لقمان سکنہ 508گ ب سے 1300گرام ہیروئن ان کے قبضہ سے برآ مد کرلی۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن دونوں ملزموں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا اور مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں