پی ایس19ڈسپوزل اسٹیشن کی ڈی سلٹنگ شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے احکامات پر ڈسپوزل اسٹیشنز کی ڈی سلٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ عید الفطر سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے عید الفطرکے موقع پر اور چھٹیوں کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے جامع اور پائیدار پروگرام تشکیل دیا تھا جس کے تحت ڈائریکٹرز او اینڈ ایم کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی ڈی سلٹنگ عید سے قبل ہر صورت یقینی بنائیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ایس 19ڈسپوزل اسٹیشن کی ڈی سلٹنگ شروع کردی گئی ہے جس کی رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلانے کے لئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی ڈی سلٹنگ کو عید الفطر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو سیوریج آپریشنز کی سروسز ڈلیوری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں