بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد

نئی دہلی(سپورٹس نیوز) بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا15فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے مخلاف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب خطرناک انداز میں گیند پھینکی تھی جس کی وجہ سے ان کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں