ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا میں شادی کے 4سال بعد علیحدگی

ممبئی (شوبز نیوز) ممبئی باندرہ فیملی کورٹ میں اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور بزنس مین سہیل کھٹوریا کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کھٹوریا نے باہمی طے شدہ شرائط پر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔2025 سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں اب ساتھ نہیں رہتے، ہنسیکا والدہ کے پاس منتقل ہوگئی تھیں جبکہ سہیل اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔شادی کے بعد جوڑا ابتدا میں سہیل کے خاندانی گھر میں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں