ریلوے کالونی اور اواگت میں ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ریلوے کالونی پھاٹک نمبر8 کے قریب تیز رفتار کار نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے محنت کش کے 8سالہ بچے کو کچل دیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے کالونی پھاٹک نمبر8 کے قریب 8سالہ بچہ زین عباس گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کار نمبر CAY-2818 ٹیوٹا بکسا نے اس کو کچل دیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جبکہ والدین غم سے نڈھال ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔دیں اثناء ۔جڑانوالہ(نامہ نگار) کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے باعث 60 سالہ شخص جاں بحق 2 افراد زخمی ہو گئے،حادثہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود فیصل آباد روڈ پر اڈا اواگت کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کیساتھ جا ٹکرائی حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 60 سالہ عبدالرحمن جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد ارسلان اور سلیمان زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس تھانہ صدر نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں