فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ایران و اسرائیل اور امریکی جنگ میں عرب ممالک پر بلا جواز حملوں کی مذمت اور مملکت سعودی عربیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی مساجد میں خطابات جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں ویسے ہی عرب ممالک خصوصا سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی نے جامع مسجد اقصی اہلحدیث بٹالہ کالونی فیصل آباد ، قاری محمد حنیف ربانی آف کامونکی ، پروفیسر محمد یسین ظفر ، قاری احمد حسن ساجد ، خالد محمود اعظم آبادی ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ مسعود قاسم ، مولانا عبد المنان راسخ ، قاری محمد عظیم اختر ، پروفیسر عبد الرزاق ساجد، قاری اسماعیل عتیق ، قاری محمد الیاس مدنی ، قاری محمد ارشد ، مولانا بہادر علی سیف ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مولانا عبد الشکور کاظم ، چوہدری حبیب اللہ عطار ، پروفیسر نجیب اللہ طارق ، مولانا اکرام اللہ طور ، مولانا محمد سردار عابد ، صاحبزادہ شیخین توحیدی و دیگر نے اپنی اپنی مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار دادیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے ۔ یہ ہمارے ایمان کا مرکز و محور ہے ۔ اس سے پیار و محبت ہمارے ایمان کی نشانی ہے ۔




