امریکہ،ایران کے درمیان ثالثی کا کردار پاکستان کی بڑی کامیابی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران اور گول کریانہ بازار کے سینئر رہنما شیخ سلیم پاشا ے سپریم انجمن تاجران’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی اور گول کریانہ بازار کے عہدیداروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا’ عید ملن پارٹی میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر الحاج محمد اسلم بھلی’ وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ صدر مکی کلاتھ مارکیٹ سلطان بٹ’ سابق ایگزیکٹو ممبرFCCI رانا اکرام اللہ خاں’ صدر منٹگمری بازار حاجی محمد عابد’ جنرل سیکرٹری گول کریانہ بازار شیخ محمد فاضل’ جنرل سیکرٹری ریلوے روڈ آفتاب بٹ’ شیخ ابراراحمد’ حاجی محمداشرف’ حاجی محمد اسلم’ محمد مشتاق پراچہ’ محمد سعید’ عبدالرحمن’ فیضان پاشا’ نعمان پاشا’ زوبیب پاشا و دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی’ شیخ سلیم پاشا اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ مہمانوں کا ویلکم کرتے رہے اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے رہے’ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر الحاج محمد اسلم بھلی و دیگر سینئر تاجر رہنمائوں نے کہا کہ ایران’ اسرائیل اور امریکہ کی جنگ میں پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے’ فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف پوری دنیا کے رہنمائوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں’ امریکا اور ایران کے نمائندے بہت جلد پاکستان میں ملاقات کرنے آ رہے ہیں جو حکومت پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے’ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی ایران’ اسرائیل اور امریکہ کی جنگ کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی ہے مگر صرف پاکستان میں نہیں اس جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑے ہیں’ انہوں نے عوام سے کہا کہ خاطر جمع رکھیں جنگ ختم ہوتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے والی سطح پر آ جائیں گی’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ میاںآصف اسلم’ رانا ایوب منج’ خواجہ شاہد حمید و دیگر تاجر لیڈروں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے’ غریب پس گیا ہے’ مہنگائی کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے’ لوگوں میں قوت خرید کم ہونے کی وجہ سے دکاندار پریشان ہیں’ دکانوں کا کرایہ’ بجلی کے بل اور ورکروں کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مالکان سخت اضطراب میں ہیں’ خدارا ہوشربا مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائی جائے تاکہ عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں’ آخر میں میزبان شیخ سلیم پاشا نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف کھانوں سے ان کی تواضع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں