پنجاب میں ٹورازم فورس میں بھرتیوں کی منظوری

لاہور ( بیو رو چیف )وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب ٹورازم فورس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے اور مراسلے کے مطابق رواں مالی سال کے لیے بجٹ بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس نے ٹورازم فورس میں 980 مزید سیٹیں بڑھانے کی سفارش کی تھی، جن میں 500 سیٹیں سیفٹی پولیس، 180 ڈولفن پولیس اور 300 ٹریفک پولیس کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان سیٹوں کے لیے کل 869.3 ملین روپے رواں مالی سال میں مختص کیے جائیں گے، جبکہ فوری طور پر 499 نئی سیٹوں کے لیے 431.7 ملین روپے سالانہ درکار ہوں گے۔سیفٹی ضلع پولیس میں 15 انسپکٹرز، 30 سب انسپکٹرز، 30 اے ایس آئیز، 50 ہیڈ کانسٹیبلز اور 20 لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کی جائیں گی، کل 500 افسران و اہلکار شامل ہوں گے۔ ڈولفن پولیس میں 1 انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، 5 اے ایس آئیز، 25 ہیڈ کانسٹیبلز اور 145 کانسٹیبلز بھرتی کی جائیں گی، کل 180 افسران و اہلکار شامل ہوں گے۔ ٹریفک پولیس میں 4 ڈی ایس پیز، 10 ایس ٹی ڈیلیو اہلکار، 25 ٹریفک وارڈنز، 30 جونیئر ٹریفک وارڈنز، 30 سینیئر ٹریفک اسسٹنٹس اور 201 ٹریفک اسسٹنٹس بھرتی کی جائیں گی، کل 300 سیٹیں شامل ہوں گی۔مزید مراسلے کے مطابق ضلع پولیس میں 1 ڈی ایس پی، 8 انسپکٹرز، 15 سب انسپکٹرز، 15 اے ایس آئیز، 25 ہیڈ کانسٹیبلز اور 190 کانسٹیبلز بھرتی ہوں گی، کل 254 بھرتیاں۔ ڈولفن پولیس میں 1 ڈی ایس پی، 1 انسپکٹر، 2 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور 71 کانسٹیبلز بھرتی کی جائیں گی، کل 90 بھرتیاں۔ ٹریفک پولیس میں 2 ڈی ایس پیز، 5 ایس ٹی ڈبلیو، 14 ٹریفک وارڈنز، 15 جونیئر ٹریفک وارڈنز، 15 سینیئر ٹریفک اسسٹنٹس اور 104 ٹریفک اسسٹنٹس بھرتی ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کارواں سال میں 499 نئی سیٹوں کے لیے 215.8 ملین روپے کا بجٹ فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ بھرتیاں بلا تاخیر مکمل کی جا سکیں۔ یہ اقدام پنجاب ٹورازم فورس کی استعداد بڑھانے، سیفٹی اور ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ مثر سروس فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں