100کلو بیمار جانوروں کا گوشت پکڑا گیا،شادی ہال اور فوڈ یونٹ کو6لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سمال انڈسٹری’ ڈائیوو روڈ اور تاندلیانوالہ کے نواح میں کامیاب چھاپے مار کر 100 کلو بیمار جانوروں کا گوشت پکڑ لیا اور میرج ہال اور فوڈ یونٹ کو مجموعی طور پر 6لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تاندلیانوالہ کے قریب ویگن کو روک کر چیک کیا تو اس میں مضرصحت گوشت پایا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو مضرصحت قرار دیا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ 100 کلوگوشت قبضہ میں لیکر تلف کر کے ڈرائیور اکبر کو گرفتار کر لیا سمال انڈسٹری میں فوڈ یونٹ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں فنگس لگی مضرصحت بریڈ برآمد کر لی اور صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ ڈائیوو روڈ پر شادی ہال میں چھاپہ مارا تو ناقص فریزر میں ڈیری اور گوشت کی اشیاء اکٹھی رکھی ہوئی تھیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہ کیا جا رہا تھا۔ جس پر دونوں یونٹ کو مجموعی طور پر 6لاکھ جرمانہ عائد کر کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں