فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس ناکام، وارداتیں معمول بن گئیں، آج پھر مزید 49وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ طارق آباد کے عمر سہیل کی اہلیہ (ش) کو بیٹی سمیت نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ صدر کے علاقہ نور پور گارڈن کے عامر خورشید کی بیٹی (م) کو کار سوار اغواء کر کے لے گئے، جڑانوالہ کے علاقہ 119گ ب کے آصف مسیح کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، 56گ ب کے نبیل کی بیٹی (خ) کو ملزمان غلام غوث وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے شاہد کی بیٹی (ج) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے علاقہ 443گ ب کے صبح صادق کی بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان، ترکھانی کے علاقہ 228گ ب کے رشید احمد کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ جٹانوالا چوک کے مشتاق کا جواں سالہ بیٹا، رضا آباد کے علاقہ جمیل پارک کے نعمت علی کا بیٹا اور جڑانوالہ کے علاقہ اعوان ٹائون کے غلام حسین کا بیٹا حسنین علی گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لائلپور پارک کے قریب شرجیل سے نقدی وفون، چنیوٹ بازار کے غلام دستگیر کی دکان سے 6لاکھ چوری، لکڑ منڈی کے قریب راجہ عبدالرزاق سے 80ہزار وفون، حمید پارک کے قریب افتخار سے موٹر سائیکل، نقدی چھین لی، جناح کالونی کے شاہزیب سے 85ہزار وفون، جیل روڈ پر شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی، رضا ٹائون کے اشفاق کے گھر سے بکرے چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب شاہد اشرف سے دو لاکھ، موبائل فونز چھین لیے، عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک کے رضا سے فون، نعمت کالونی کے عمر حیات سے 16سو روپے وفون، 202ر۔ب بھائی والا کے نواز سے نقدی وفون، دھنولہ کے خرم سے نقدی وفون چھین لی، 189ر۔ب کے ےٰسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری، قبرستان ڈی ٹائپ کالونی کے قریب شیراز سے 70ہزار وفون، عثمان ٹائون کے قریب وسیم سے 27ہزار وفون، 239ر۔ب کے حیدر عباس سے 30ہزار وفون، 240ر۔ب کے احسان محی الدین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، الٰہی آباد کے صابر سے 5ہزار وفون، لال ملز چوک کے قریب رفیق کی دکان سے ساڑھے چار لاکھ چوری، غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ پر فاروق سے 25ہزار، ناصرٹائون کے قریب خالد سے 25ہزار وفون، 247ر۔ب کے عامر شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون چوری، 242ر۔ب کے احمد سے نقدی، 243ر۔ب کے خالد محمود سے آئی فون اور طلائی انگوٹھی چھین لی، چنچل والا کے زید کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،جڑانوالہ روڈ پر بشیر احمد کے ڈیرہ سے بکرے چوری، بھٹہ سٹاپ ننکانہ روڈ پر رمضان سے سوا لاکھ وفون، 66گ ب کے اعظم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 95گ ب کے قریب طاہر رحمان سے 1لاکھ31ہزار وفون، 103گ ب کے طارق جاوید سے 26ہزار و فون، 582گ ب کے غلام سرور کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 229گ ب کے علی رضا سے 76ہزار وفون، 482گ ب کے ملک محسن کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، غوثیہ کالونی کھرڑیانوالہ کے زکریا سے 19ہزار وفون، 216ر۔ب کے غلام مصطفی کی حویلی سے مویشی چوری، 97ر۔ب کے عبداللہ سے 20ہزار وفون چھین لیا، 400گ ب کے رفیق سے 98ہزار وفون، 451گ ب کے سرور کے گھر سے 4لاکھ کا سامان چوری، 605گ ب کے غلام یٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 472گ ب کے شاہد ظفر کے گھر سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، جبکہ پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے شاہد ندیم، بابر کالونی کے وسیم عباس، منصور آباد کے غلام فرید، واپڈا ٹائون سے شفیق ندیم، 229ر۔ب کے زونین علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی، بڑھتی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔




