معمولی جھگڑے پر دلبرداشتہ 13سالہ لڑکے کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بچوں کیساتھ معمولی جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر 13سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ 242 رب دسوہہ کے رہائشی سلطان بٹ کا 13سالہ بیٹا مبشر بٹ گھر کے باہر گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تو محلہ داروں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ لیکن 13سالہ مبشر بٹ نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسہ ڈال کر سیڑھی سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہل خانہ نے سیڑھی کیساتھ لٹکتی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں