یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت کے خلاف مبینہ خفیہ کارروائیوں اور اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران میں مبینہ طورپرحکومت کی تبدیلی یا دبائو بڑھانے کی مختلف کوششیں کیں،جن پر سینکڑوں ایجنٹوں کی تعیناتی اور اربوں شیکل کے اخراجات کیے گئے،مگر وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے۔ اخبار کیمطابق ان کوششوں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے اور آپریشنز کو مجموعی طور پر غیر موثر اور مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔ یہ نتائج ناقابل قبول قرار دیے گئے تاہم موساد کے ڈائریکٹرگفمین کی جانب سے عوام کیلئے جاری بیان میں اپنے نائب کی 22 برس کی خدمات کو سراہا گیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موساد کے مزید کئی افسروں کو بھی استعفیٰ دینا پڑیگا۔




