LPGکی خود ساختہ قیمتیں وصول کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مظہر محسن اور پیرا فورس کے ہمراہ مختلف مقامات پر ایل پی جی سلنڈر کی خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں اور پیمائش میں کمی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے اور ایل پی جی سلنڈر کی معتدد دکانیں اور پٹرول پمپ سیل کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ نے خود ساختہ مہنگائی کے مرتکب دکانداروں اور پیمائش میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور پیرا فورس کے ہمراہ مختلف مقامات پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے معتدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد بلکہ دکانیں بھی سیل کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمائش چیک کرنے کیلئے پٹرول پمپوں کا بھی سرپرائز وزٹ کیا۔ انہوں نے پیمائش میں کمی کے مرتکب پٹرول پمپس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے اور ہدایت جاری کی کہ سرکاری مقرر کردہ رہٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں