شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)پولیس کی دوران گشت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ۔ منشیات فروش ‘اویس عرف ملنگ’ چرس سمیت گرفتار تھانہ کینٹ پولیس ۔ دورانِ گشت مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشس کی جس کو پولیس کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اویس عرف ملنگ ولد عبدالقادر (قوم خواجہ) کو دھر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے اور انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔




