ڈی جی FDAسے چیف مینیجر اسٹیٹ بنک کی ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ”گھر ہو تو اپنا ” کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن فوزیہ اسلم نے ایف ڈی اے کمپلیکس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف کمرشل بینکوں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ”گھر ہو تو اپنا” پروگرام کے لئے خواہش مند درخواست گزاروں کو ہاس فنانس کی منظوری میں انتظامی و دفتری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کی موثر عملدرآمد کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسما محسن، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو و ایف ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بلال احمد، اسسٹنٹ منیجر بختاور عباس، ریجنل سیلز منیجر حبیب اسلامک بنک عابد حسین،ایریا سیلز منیجر میزان بنک محمد عرفان ودیگر بنک افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ ”گھر ہو تو اپنا” پروگرام کے تحت 10 مرلہ رقبہ تک کے رہائشی گھر کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرضہ جات فراہم کئے جا رہے ہیں جس پر صرف دس سال تک کے لئے 5فیصد سالانہ مارک اپ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے تحت قرضہ جات کی فراہمی، طریقہ کار اور بینکوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات بھی شرکا کے ساتھ شیئر کیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضہ جات کے حصول کے لئے ملک بھر میں مجموعی طور پر 76ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں جن میں سے 18ہزار سے زائد کی منظوری اور تین ہزار درخواست گزاروں کو قرضہ جات فراہم کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں مربوط حکمت عملی اور مضبوط محکمانہ روابط کے لئے سٹیٹ بینک اور ایف ڈی اے کے فوکل پرسنز مقرر کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں