تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے مہمان آئی خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 297گ ب کی50سالہ نصرت بی بی زوجہ محمد احمد گوجرہ مہمان آئی ہو ئی تھی جوٹوبہ روڈ پر جا رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی ۔جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیاشدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر اسے الائیڈہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔تھانہ سٹی گوجرہ مصروف کارروئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں