حکیم عبدالحفیظ کے بیٹے حافظ ابو بکر انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما (مہتمم جامع تعلیم القرآن والحدیث 466روڈ سمندری)حکیم عبد الحفیظ تبسم کے جواں سال بیٹے حافظ ابوبکر عظیم انتقال کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم انتہائی شریف طبع ۔ دیندار اور حافظ قرآن تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ایڈیشنل ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید سبطین شاہ نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں علما کرام ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران ۔ سیاسی وسماجی شخصیات ۔ عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں اہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر علامہ عبدالرشید حجازی نے مرحوم دینی و تنظیی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جواں بیٹے کی موت کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ دریں اثنا ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ۔ خالد محمود اعظم آبادی ۔ قاری محمد ارشد ۔ چوہدری حبیب اللہ عطار ۔ مولانا عبد الشکور کاظم ۔ مولانا بہادر علی سیف ۔ قاری بشیر احمد عزیزی ۔ چوہدری حنظلہ طور ۔ حبیب الرحمن بٹ ۔ ڈاکٹر طارق عباس چوہدری ۔ میاں محمد طیب ۔ افتخار احمد فراز ۔ مولانا اکرام اللہ طور و دیگر نے مرحوم حافظ ابوبکر عظیم کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ اور اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطاں کو معاف کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں