بہنوئی کے قاتل کو موت،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

ساہیوال( بیورو چیف ) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوا ل اظفر خاں نے غلام مرتضی کے قتل کا جر م ثابت ہو نے پر محمد عمران کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدالت نے ملزم کے باپ ا ظفر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق چک105نو ایل میں 29 مارچ 2022کی رات پونے بارہ بجے محمد عمران نے وٹہ سٹہ میں بیو ی کے طلاق لینے کی رنجش پر پسٹل30بور سے فائرنگ کرکے اپنے بہنو ئی غلام مرتضی کو قتل کر دیاتھا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے بیو ہ مریم کی مدعیت میں مقدمہ 109,34,302,ت پ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں