فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزا اشر ف مغل، صدر ینگ ٹریڈر زملک سہیل نیاز طوراور سینئر تاجر رہنمائوںنے حکومت کی جانب سے عوام پر ایکبار پھر پٹرول بم گرانے کی شدید مذ مت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ اس اضافے کو فوری طور واپس لیاجائے کیونکہ عوام بجلی و گیس اور بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید مشکلات کا شکارہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ مہنگی توانائی صنعت و تجارت ،زراعت اور عوام پر بھاری پڑ رہی ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ سے پیداواری لاگت میںمسلسل اضافہ سے ناصرف ملکی برآمدات کی مسابقت بری طرح متاثرہورہی ہے بلکہ حکومت بھی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے انہوںنے کہا کہ سستی توانائی کے بغیر ناتو عوام کو ریلیف دیا جا سکتاناہی ملکی معیشت کوپائیدار بنیادوں پراستوارکیاجاسکا ہے انہوںنے وزیراعظم میاں شہبازشریف کو تاجروں اورعوام سے کئے گئے وعدے یادلاتے ہوئے سوال کیا کہ اقتدار میںآئے کئی سال گزرنے کے باوجودعوام اورتاجروں سے کئے وعدوں کا کیا بنا انہوں نے کہا کہ آج معیشت کا پہیہ جام اور عوام کا جینا محال ہو چکاحکومت صرف اشرافیہ کو نوازرہی ہے ایسی حکومت جو اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے بجلی ،گیس،پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کو اپنی کارکردگی سمجھتی ہے لیکن اب عوام اور تاجراشرافیہ کی عیاشیوں اور مفادات کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ۔




