شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا،ماموں کانجن میں سیم پل کی تعمیر کاآغاز

ماموں کانجن (نامہ نگار) چوہدری جہانز یب صفدر شاکر کی کاوش سے سیم نہر پل کی تعمیر کا کام شروع حلقہ پی پی 103 مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری جہانزیب صفدر شاکر کی خصوصی کاوشوں سے ماموں کانجن سیم نہر پل کی تعمیر کا کام باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سیم نہر پل عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔ سکول کے بچے، مریض اور روزانہ کام پر جانے والے افراد کو خاص مشکلات پیش آتی تھیں۔چوہدری جہازیب صفدر شاکر نے متعلقہ حکام سے رابطے کر کے فنڈز منظور کروائے اور اب پل پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔چوہدری جہازیب صفدر شاکر نے ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیم نہر پل کی تعمیر کا فنڈز 5 کروڑ 24 لاکھ روپے میں منظور ہوا ہے۔ جس کا کام شروع ہوگیا ہے۔ انشااللہ پل کا کام 2 ماہ تک مکمل ہو جائے گا ۔انہوں کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں انشااللہ اسی جذبے کے تحت جاری رکھیں گئے۔اہل علاقہ نے چوہدری جہازیب صفدر شاکر کے اس اچھے اقدام کو سرا ہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں