زاہد توصیف کی شکاگو میں منعقدہ تقریب میں شرکت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی پالیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم اور سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف کی امریکہ کے شہر شگاگو میں منعقدہ تقریب میں خاتون سٹیٹ سینٹر Lora Murphyاور خاتو ن ممبر کانگریس Melisa bean سے خصوصی ملاقات، پاکستان اور امر یکہ کے تعلقات میں بہتری اور خطہ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کے تناظر میں خصوصی گفتگو، تفصیلا ت کے مطابق امریکہ کے 250ویں یوم ازادی کے قومی دن کے حوالہ سے شگاگو میں پاکستانی کمیونٹی اور کئیر اینڈ پیور کی جانب سے ایک خصوصی اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔رانا زاہد توصیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کے قیام اور دنیا کو جنگ کی لپیٹ سے بچاکے لیے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کا کلیدی رول فراموش نہیں کیا جا سکتا۔خطہ میں امن و آشتی بالخصوص امریکہ ایران بڑھتی کشیدگی کے خاتمہ میں پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ جس کا نہ صرف امریکہ بلکہ اقوام عالم نے برملا اعتراف کیا ہے۔تاہم اب امریکہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے بڑھتے مسائل کے حل کے لیے سپورٹ کرے پاکستانی مصنوعات پر ڈیو ٹیزکے خاتمہ۔ نیز بنگلہ دیش وغیرہ کی طرح پاکستان کی جانب امریکہ ایکسپورٹ کی جانے والی پراڈکٹس پر ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ تاکہ دو طرفہ امپورٹ/ ایکسپورٹ میں نمایاں بہتری آسکے۔ اسی طرح موجودہ وقت میں پاکستان میں کم از کم تین نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ اگر امریکہ اس معاملہ میں پاکستان کی خاطر خواہ معاونت کرے تو یہ امریکہ کا احسن اور خوش آئند اقدام ہوگا۔رانا زاہد توصیف نے مذید مطالبہ کیا کہ اکستان پر بیرونی قرضوںکے خاتمہ کے لئے بھی امریکہ پاکستان کی مدد کرے دریں اثناپاک ایران گیس قابل عمل منصوبہ کی تکمیل کے لئے امریکہ اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ھے تاکہ پاکستان میں سستی گیس دستیاب ہو سکے. اور گیس کی قلت کا خاتمہ ہو سکے مذکور شاندار تقریب میں دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ جبکہ رانا زاہد توصیف نے خصوصی دن کے حوالہ سے پاکستان کی جانب سے سوینیئر بھی پیش کیا جس پر امریکی سٹیٹ سینٹرسمیت دیگر نے رانازاہد توصیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں