لاہور (بیورو چیف)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)میں گریڈ 18سے 20تک کیافسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی۔ذرائع لیسکو کے مطابق 30سال بعد پہلی بار ان افسران کوبجلی کے بل ادا کرنا پڑے، اس سے پہلے گریڈ 18کے افسران کو 6ہزار، گریڈ 19کو 8ہزار اور گریڈ 20کو 10ہزار یونٹس سالانہ فری تھے۔ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز کے افسران نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر سہولت بحال کرا لی۔دوسری جانب لیسکو افسران کے مطابق دیگر کمپنیوں کی فری بجلی سہولت کی بحالی غیر قانونی ہے، تمام ڈسکوز میں یہ سہولت ختم کی جانی چاہیے، وزارت توانائی یکساں پالیسی کا اعلان کرے۔




