بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی میا ں راشد حفیظ محمد رفیق لودھی ودیگر ذمہ داران نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کو اپنے روزمرہ مسا ئل کے حل کیساتھ ساتھ اپنی کشمیری شناخت کے تحفظ کیلئے بھی متحد اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش اور احتجا جی صورتحال کے باعث سیاسی و انتخابی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، بلوچستان کے مسائل حل طلب ہیں ان پرتوجہ دیکرانکو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ ذمہ داران نے مزید کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی ریاست اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بروقت انتخابات کی حامی ہے، تاہم کشمیر جہاں کرفیو، لاک ڈائون اور متعدد احتجاجی دھرنے جاری ہیں، وہاں آزادانہ اور منصفانہ انتخابی ماحول کی عدم دستیابی کے باعث انتخابات ملتوی کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی احتجاج کا سبب بننے والے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے اور ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی جموں و کشمیر کو مہاجرین اور باشندگانِ ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی فاصلے پر شدید تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں