جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ اپنڈ کومبنگ آپریشنز جاری

لاہور (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شرپسند، دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 383 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران 11 ہزار 400 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 84 ہزار 210 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 29 ہزار 445 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 1971 پسٹلز، 152 بندوقیں، 213 رائفلیں اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلوں اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں