حاجی لیاقت خان مرحوم کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن آرائیا ں پاکستان پنجاب کے نائب صدر میاں امجد اقبال نے کہا کہ حاجی محمد لیاقت خان مرحوم اچھے گڈز ٹرانسپورٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بے مثال شخصیت کے مالک تھے’ وہ ہمارے بازو تھے ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو گا اور ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی’ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انجمن آرائیں یوتھ ونگ پاکستان پنجاب کے صدر ڈاکٹر میاں ابوبکر جواد’ اور کوارڈی نیٹر میاں زاہد جاوید کے ہمراہ حاجی لیاقت خان مرحوم کے بھائی آصف خان اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر جہانگیر خان سے تعزیت کے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی لیاقت خان نے ہمیشہ دوستوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا وہ ہمیشہ رشتوں کو جوڑنیں میں لگے رہتے’ وہ دوستوں کے دوست’ بہادر’ نڈر’ بے باک’ غریبوں کے ہمدرد تھے’ انہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزار دی’ وہ ہر کسی کے دکھ اور تکلیف میں شامل رہتے’ انہوں نے کہا کہ اگر کسی دوست کو کوئی مسئلہ پیش آ جاتا تو مرحوم حاجی لیاقت خان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک وہ مسئلہ حل نہ ہو جاتا’ وہ خوش اخلاق’ خوش گفتار ہر کسی سے محبت کرنے والے انسان تھے’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے’ انہوں نے ساری زندگی خاندان کے افراد سمیت انسانیت کی خدمت کی اور کسی سے خدمت کا صلہ نہیں مانگا’ ان کی اچانک موت سے دل غمگین ہے’ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے’ اس موقع پر مرحوم حاجی لیاقت خان کے بھائی آصف خان اور صاحبزادے تیمور خان نے کہا کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے’ وہ ہمدرد بھائی’ شفیق باپ اور بہترین دوست تھے’ وہ اچھے شوہر’ اچھے باپ’ اچھے سسر اور اچھے نانا تھے’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی لیاقت خان کی قبر تاحدنگاہ کشادہ کرے اور ان پر اپنی رحمتوں کی برسات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں