اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ کو سیاحوں کے لیے جدید فضائی دروازہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان پی اے اے کے مطابق سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق ٹرمینل عمارت کا رقبہ 21 ہزار سے بڑھا کر 39 ہزار مربع فٹ کیا جائے گا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق روانگی لانج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 کی جائے گی۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق آرئیول لانج میں مسافروں کی گنجائش 80 سے بڑھا کر 200 کی جائے گی، روانگی اور آمد لانج کے اندر ایگزیکٹو لانج بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق چیک اِن اور بریفنگ کانٹرز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کی جائے گی، گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش 200 سے بڑھا کر 600 کردی جائے گی۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ پر جدید کارگو آفس بلاک بھی منصوبے میں شامل ہے۔ ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اسکردو ایئر پورٹ منصوبے کی لائن مارکنگ کی جارہی ہے۔




