عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی انگلینڈ کا دورہ مکمل کرکے واپس آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی کبڈی مبصر محمدطیب گیلانی انگلینڈ کا15روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس آگئے ہیں ۔ برہنگم کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر صدر ورلڈ کبڈی فیڈریشن مسٹر آشوک داس نے استقبال کیا۔ طیب گیلانی اپنی مصروفیات کے دوران ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کی اور ستمبر میں انگلینڈ میں ہونیوالی ورلڈ کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں بات چیت کی اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ میں ہونے والی کبڈی سیزن2027تا 2030تک چار سال کیلئے مختلف کلبز سے پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے MOU’sپر دستخط بھی کیے ۔ طیب گیلانی اپنے دورے کے دوران برہنگم ، کونٹری ، ولہمٹن ، مانچسٹر ، لندن ، گریوزن ، ایلفرڈ اور ساتھ ہال میںہونے والی کبڈی سیریز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایاوہاں انٹر نیشنل ٹیکنیکل کے ممبران سردار رنجیت سنگھ رانا ،سردار سرسنگھ ، انٹر نیشنل رائٹر سردار بل بیر سنگھ کنول ، سردار پلوندرسنگھ ڈھلوں ، سردار امرجیت سنگھ ، سردار موہندر سنگھ ، ستنام سنگھ پہلوان ، پلوندر پال ، بیریسٹر چوہدری عامر چدھڑ ، PHDسکالر پروفیسر زرغام گورایہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔طیب گیلانی نے بتایا کہ انگلینڈ کا دورہ انتہائی کامیاب رہاہے جس میں خصوصی طورپر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انگلینڈ میں کبڈی کھیلنے کے مواقع میسر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں