قوم کیلئے جانیں دینے والوں پر تنقید کرنا ناانصافی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ ملک وقوم کیلئے جان کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پرسوال اور انہیں تنقید کانشانہ بنانا ناانصافی ہے ۔ ہرطبقے کوپاک فوج کے حوصلے پست کرنیوالے بیانات سے گریزکرنا چا ہئے تنقید سے شہدا کے ورثا کی بھی دل آزاری ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنخواہ کے لیے جان قربان نہیں کرتا بلکہ اس کے پیچھے عقیدے فرض اوروطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور شہدا کی قربانیوں سے پاکستان کودنیا بھرمیں عزت ملی ہے وطن کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کانزرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کافخر اورسرکاتاج ہیں۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہدا اورقومی ہیروزکوعزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اورغازی ملک کی آ زادی خودمختاری اور سلامتی کے ضامن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں