5سال تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال 2026-27 میں پاکستان میں مہنگائی حکومتی مقررہ ہدف اورگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ (مہنگائی 8اعشاریہ 4فیصد) رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے آئندہ چار مالی سال کے دوران مہنگائی رواں مالی سال سیکم رہنے کی پیش گوئی کی ہے، یہ پیش گوئی آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں اپنی کنٹری رپورٹ میں کی ہے۔ آئی ایم ایف نے مزید مسلسل پانچ سال پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ بھی لگایا ہے، گزشتہ دو مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی اور آئی ایم ایف نے مزید مسلسل 5سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں