پریس کلب کو جدید بنانے کیلئے عہدیداران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں،شاہد علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد بلال ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا،گروپ لیڈر و سابق صدر شاہد علی کی خصوصی شرکت ،سیکرٹری شوکت علی وٹو نے اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغازکیا ،اجلاس سے قبل گروپ لیڈر و سابق صدر شاہد علی نے صدر محمد بلال ڈوگر ،سیکرٹری شوکت علی وٹو ودیگر عہدیداران کے ساتھ پریس کلب کے نئے کانفرنس ہال کا باقاعدہ افتتاح کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر و سابق صدر شاہد علی نے کہا کہ تمام کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریںانہیں فعال کیا جائے اور بائیو میٹرک سسٹم ،صحافی کالونی سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوںنے کہا کہ پریس کلب کو ایک جدید فعال اور مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام عہدیداران ،ایگز یکٹو ممبران باہمی مشاورت اور ٹیم ورک کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،صدر محمد بلال ڈوگر نے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب اور اس کے ممبران کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے تاکہ ممبران کو زیادہ سے زیاد ہ سہولیات فراہم کریں انہوںنے کہا کہ فیصل آباد کی تمام تاجر تنظیموں کے ساتھ دوسری ایسوسی ایشنز کو دعوت دینگے کہ اپنی میٹنگز اور کانفرنسز کیلئے پریس کلب کے اس نئے جدید کانفرنس ہال سے استفادہ حاصل کریں ،سیکرٹری شوکت وٹو نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں مقرر کیے گئے بیشتر اہداف کامیابی سے مکمل کرلیں ہیں جبکہ انشا اللہ آئندہ اجلاس تک مزید ترقیاتی اور فلاحی منصوبے بھی مکمل کر لیے جائینگے ،اجلاس کے دوران کانفرنس ہال کی تعمیر میں تعاون کر نے پر صدر سپریم انجمن تاجران اسلم بھلی ،چیئر مین اپٹما ملک بائو اکرم اور سابق چیئر مین پی ایچ ایم اے کاشف ضیا کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ، اجلاس میں سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید ،نائب صدور محمد کاشف ،زاہد محمود ڈوگر جوائنٹ سیکرٹری عدیل مان ،فنانس سیکرٹری رانامحسن فاروق ،انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول ،چیئر مین الیکشن کمیٹی میاں بشیر اعجاز سمیت ایگز یکٹو ممبران رانا حنا جمیل ،منیبہ فاطمہ ،ارشد انصاری ،رانا فضیل ،رمشا طارق ،شوکت علی تبسم ،ابرارحبیبی ،سید ذاکرحسین ،رانا علی حسن ،حماد ملک ،ملک وحید اور رانا سجاد مصطفائی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں