ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال عارف والا چوک میں تجاوزات کی بھرمار ہوٹل مافیا نے تجاوزات کر کے جی ٹی روڈ بلاک کر دی حکومت پنجاب نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سر توڑ کوشش کی اور شہر بھر میں 70 فیصد تجاوزات کا خاتمہ ہو گیا تجاوزات خاتمے کے لیے خاتمے کے لیے پیرا فورس کے نام سے ایک نئی فورس بنائی گئی چند ماہ تجاوزات مافیا اور قبضہ مافیا کے لیے خوف اور دہشت کا سبب بنی رہی جس کے بعد پیزا فورس کے جوان منظر عام سے غائب نظر آتے ہیں عارف والا چوک میں چائے کے ہوٹل مالکان نے جی ٹی روڈ پر مستقل طور پہ قبضہ کر کے کرسیاں لگا کر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیتے ہیں جس کے لیے کسی بھی فورسز کی نظر اس طرف نہیں جاتی جی ٹی روڈ پر چلنے والی ہیوی ٹریفک بلاک کرنے والے یہ تجاوزات مافیا سڑک پر کرسیاں لگا کر لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں کوئی بھی گاڑی بے قابو ہو کر کثیر تعداد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے لیے جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے شہریوں نے جی ٹی روڈ پارکوں کو قبضہ مافیوں سے واگزار کروانے کے لیے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے اپیل کی ہے۔




