مسلح ڈاکوئوں نے تاجر سے 80لاکھ لوٹ لئے

راولپنڈی(بیورو چیف)تھانہ پیر ودھائی کے علاقے خیابان سرسید میں مسلح ڈاکوں نے ایک تاجر سے 90لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق عدنان نامی تاجر رقم لے کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر تاجر سے 90لاکھ روپے چھینے اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پیر ودھائی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا،پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے میں نصب قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں