پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کو مہنگائی سے پسے غر یب عوام کوتیل چھڑک کرجلانے کے متراد ف قراردیاہے۔ ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی سفارشات کے باعث پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 316 روپے15پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت354روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر نے سے تمام شعبوں میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت پٹرول مافیاکے آگے بے بس ہوچکی ہے۔ حالانکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق کم از کم 50روپے فی لیٹرکمی کی جاسکتی تھی-انہوں نے شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے مہنگائی کی موجودہ لہر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی قتل قرار دیااورکہا کہ اس سے ٹرانسپورٹ، بجلی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جبکہ بجلی کے بلوں میں بھی غریب عوام اورچھوٹی انڈسٹری کو ریلیف دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں