محمد نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی آل رائونڈر محمد نواز کو آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 32سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس میں ان کے نمونے میں ممنوعہ مادہ کاربوکسی-ٹی ایچ سی کی موجودگی پائی گئی۔محمد نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ ممنوعہ مادہ کھیل کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس کا کچھ اور مقصد تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں