فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) چیئر مین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی( فیڈمک) رانا اظہر وقار نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک وقوم کے لیے قربانیاں دی ہیں فوج کی بدولت آج دنیا بھر میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہیں ملک وقوم کے لیے قربانیاں دینے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کوئی مشکلات آئی پاک فوج نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا قوم کو پاک فوج پر فخر ہے پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے جو کردار ادا کیا اور پاکستان کو فتح یاب کیا، اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی جنگ میں پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو رایگاں نہیں جائے دیا جائے گا۔ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔




