این جی اوز کی رجسٹریشن کے قوانین پر مشاورتی اجلاس

لاہور (بیورو چیف)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی زیر صدارت کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیاء کے اشتراک سے این جی اوز کی رجسٹریشن اور ریگو لیشن سے متعلقہ قوانین میں مجوزہ ترامیم پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران اور لا کنسلٹنٹ نے شرکت کی۔ شرکاء نے Voluntary Social Welfare Agencies (Registration and Control) Ordinance, 1961 اور Rules, 1962 میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اپنی آرا، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اجلاس کا مقصد این جی اوز کی رجسٹریشن، رجسٹریشن کی تجدید، ریگولیشن اور موثر نگرانی کے لیے ایک جامع، موثر اور جدید قانونی فریم ورک کی تشکیل تھا تاکہ فلاحی تنظیموں میں شفافیت، جوابدہی اور گورننس کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجوزہ ترامیم سماجی بہبود کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے اداروں کے لیے ایک موثر، شفاف اور مضبوط قانونی و انتظامی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں