کمالیہ(نامہ نگار)پریس کلب کمالیہ کے ممبران کی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ سے ملاقات ۔ملاقات کے دوران کمالیہ شہر میں نصب خراب سیف سٹی کیمروں کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پریس کلب کے نمائندوں نے ڈی پی او کو آگاہ کیا کہ متعدد کیمرے غیر فعال ہونے کے باعث شہریوں کو سیکیورٹی اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے خراب کیمروں کی جلد مرمت اور انہیں فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سیف سٹی کیمروں کی فعالیت مثر نگرانی اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔




