فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں کا ہونا خوش آئند ہے،شاہد رزاق سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وصدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبا د خواجہ شاہد رزاق سکا کی اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد عادل عمر سے خصوصی ملاقات، شہر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کام کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ اے سی سٹی فیصل آباد عادل عمر کی فیصل آباد کیلئے خدمات قابل ستائش ہیںجس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہر میں جاری ترقیاتی کام اور بیوٹیفکیشن کا کام بہت اچھے طریقے سے سرانجام دیا جارہا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواانشا اللہ تاجر برادری بھی ضلعی انتظامیہ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، فنانس سیکرٹری چوہدری اعجازاحمد ودیگر بھی موجود ہیں۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وصدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبا دخواجہ شاہد رزاق سکا کی ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد کی میٹنگ میں شرکت کے موقع پر کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق سے اہم ملاقات، انہیں فیصل آباد تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور شہر میں امن وامان کی صورتحال، تاجروں اور دیگر مسائل بار ے اہم امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، فنانس سیکرٹری چوہدری اعجازاحمد، وائس چیئرمین رانا عبداللہ اشفاق، نائب صدر مہر محمد نعیم ودیگررہنما وعلما کرام ،ممبران امن کمیٹی بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں