آغا علی نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا ہے۔اداکار آغا علی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ نازش جہانگیر ہیروئن کے کردار میں موجود ہیں۔انہوں نے حال ہی میں شو بز میں شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے مین کرش کون ہیں؟جواب میں اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ جیتو پاکستان شو کے میزبان فہد مصطفی کو بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔آغا علی نے کہا کہ میں نے انہیں آگے بڑھتے دیکھا ہے اور اس طرح کا سفر آپ کا کسی کا دیکھ لیں تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ شاندار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب آپ فلموں کی بات کررہے ہوں تو یا ایک مکمل اداکار کی بات کریں تو وہ فہد مصطفی ہیں جو ہر چیز آپ کو دے سکتے ہیں وہ کوئی بھی فلمیں کریں، وہ بہت بڑی انسپی ریشن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں