لاہور( شوبز نیوز) نامور اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی لیکن میں اس بات پر بھی شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے کئی فنکار آج اسکرین سے غائب ہو چکے ہیں جبکہ میں اب بھی کام کر رہا ہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ایک اداکار کے لیے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور میں اپنے موجودہ مقام سے مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہاں ڈراموں کی کہانیاں عموماً کسی مخصوص اداکار کو ذہن میں رکھ کر نہیں لکھی جاتیں۔وقت کے ساتھ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کافی محدود ہو گئی۔




