لاہور( شوبز نیوز)سینئر ہدایتکار مسعود بٹ نے کہا ہے کہ سلطان راہی وہ شخص ہے جس نے فلم انڈسٹری کو سہارا دیا ،فردوس جمال کون ہے ، اس کو ایکٹنگ کا پتہ ہی نہیں۔ ایک انٹر ویو میں سینئر ہدایتکار مسعود بٹ نے کہا کہ فردوس جمال نے سلطان راہی سے متعلق بات کر کے سورج پر تھوکنے کی کوشش کی ہے ۔ فردوس جمال کون ہے ، کس کو اس کا پتہ ہے ،سلطان راہی وہ شخص ہے جس نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو سہارا دیا تھا ، وہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکا ر تھے اور فلم انڈسٹری ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی ۔




