اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں چل بسیں

ڈبلن(شوبز نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ آئرلینڈ کی معروف اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔برینڈا فریکر مائی لیفٹ فٹ، ہوم الون2لاسٹ ان نیو یارک اور بی بی سی کے ڈرامے کیجولٹی میں اپنی یادگار اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں۔انہوں نے مائی لیفٹ فٹ میں شاندار اداکاری پر 1990 میں بہترین معاون اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیت کر تاریخ رقم کی اور آسکر حاصل کرنے والی پہلی آئرش اداکارہ بنی تھیں۔ڈبلن میں فروری 1945 میں پیدا ہونیوالی برینڈا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 کی دھائی میں تھیٹر اور ٹیلی ویژن سے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں