فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)اپٹما کے سابق وائس چیئر مین عمار سعید شیخ ،چیمبر آف کامرس کے سابق چیئر مین رانا حیدر نواز ، رانا سیف الرحمان ،حاجی نادر نسیم شیخ ،عرفان شبیر شیخ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غریبوں کو روزگار نہیں دے سکتی تو خدا کیلئے چھینے تو نہ، حکومت غریب گھرانوں کے سفید پوشوں اور عام دہاڑی دار افراد کا معاشی استحصال کررہے ہیں ذرعی ملک ہونے کے باوجود آٹا کا بحران پیدا ہونا ظلم کی انتہا ہے جب تک ملک میں اشرافیہ کو حقیقی معنوں میں نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو عوام کو معاشی ریلیف کیسے ملے گا اشرافیہ اور گند م مافیا حکومتی چھتری کے نیچے غریبوں کو دونوں ہاتھوںسے لوٹتے ہیں ہماری معزز اعلی عدلیہ بھی کوئی نوٹس نہیں لیتی خدا کے لئے ہماری اعلی عدلیہ وفاقی حکومت اور گندم مافیا کونکیل ڈالنے کیلئے موثراقدامات کرے۔زرعی ملک ہونے کے باوجود آٹا کا بحران پیدا ہونا ظلم کی انتہا ہے جب تک ملک میں اشرافیہ کو حقیقی معنوں میں نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو عوام کو معاشی ریلیف کیسے ملے گا ہمارے حکمرانوں خدا کے لئے غریبوں کو جینے کا حق دیجئے




