جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ نجی مارکی میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت پاکستان نے کی،جبکہ مہمان خصوصی علامہ ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری چیئرمین متحدہ علما بورڈ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تھے، تقر یب میں مہمان خصوصی صدر محفل اور ان کے علاوہ علامہ ابو الشمس احمد علی رضوی،علامہ اصغر علی نوری، علا مہ شہباز حسین چشتی،مولانا صاحبزادہ فضل رسول رضوی ، مولانا پروفیسر عبدالرئوف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ربیع الاول شریف آنے والا ہے اس مبارک مہینے میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرامز بڑی شان و شوکت کے ساتھ کیے جائیں گے حکومت کی سرپرستی میں پورے پنجاب میں اس بابرکت مہینے میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرامز ہوں گے پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مسائل کے حل کے لیے آج پاکستانی پوری قوم کو اتفاق کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں نفرتیں پھیل رہی ہیں مفاد پرستی خود غرضی جیسی صفات نے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک قوم بنیں ہر اچھے کام کی تائید کریں برے کام کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے ہم سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا ایک طرف سے انڈیا شرارتیں کر رہا ہے اور دہشت گردی کروا رہا ہے اور اسی طرح افغانستان بھی پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے امریکہ اور ایران کی جنگ کی وجہ سے بھی ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے اس لیے ہمیں اپنی پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے اور تمام سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے اداروں کی ہر طرح سے سپوٹ کرنی چاہیے اس موقع پر انہوں نے شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کیا اور ان کے گھر والوں کے لیے سلامتی کی دعائیں کی گئی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا مہمان خصوصی ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری نے ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی،صاحبزادہ فضل رسول حیدر رضوی اور معززین علاقہ کا جڑانوالہ کا دورہ کامیاب ہونے پر شکریہ ادا کیا تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد بالخصوص چوہدری اسلم،ملک منیر احمد،حاجی اشرف مونگا،چوہدری عمران طاہر، مولانا خادم حسین باروی میاں شرف بریلوی،چوہدری وقاص،حافظ شعیب رضا،شیخ امجد صدر کریانہ ایسوسی ایشن غلہ منڈی مولانا اظہر مصطفی رضوی، میاں عظیم ، جعفر حسین نقشبندی،شیخ اشرف، عمران سکندر،راشد محمود، ارسلان احمد،ملک طارق،حافظ ندیم نے شرکت کی۔




