موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونیوالا ہسپتال میں دم توڑ گیا

گوجرہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخی ہو نے والے سوئی گیس گوجرہ آفس کے انچارج رانا محمد زاہدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میںدم توڑ گئے۔۔جو موٹر سائیکل کے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور فیصل آباد ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں دم توڑ گئے ۔ مرحوم موٹروے پولیس آفیسررانا محمدعرفان کے بھائی تھے اور سوئی گیس آفس گوجرہ میں تعینات تھے ۔مرحوم کو ایک بڑے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی گائوں چک نمبر318ج ب کے قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعدادشریک ہو ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں