شان مسعود کی کرکٹ میں کامیابی کیلئے فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دے دی۔گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے چوتھے دن بولر ہلکے پڑ جاتے ہیں، ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رن کررہے ہیں، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ بولنگ اچھی ہونی چاہیے۔شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دی۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اگر توجہ صرف اسپن بولنگ پر مرکوز رہی تو پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے تمام شعبوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پچیں تیار کی جانی چاہییں، ریڈ بال کرکٹ کی بنیاد جتنی مضبوط ہوگی ، کرکٹ اتنی ہی بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں