مسلح ڈاکو شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکل ، موبائل چھین کر فرار

ساہیوال(بیورو چیف) ڈاکو اسلحہ کے زور پر بیوپاری، دوکاندار اور طالب علم سے چار لاکھ 15ہزار روپے نقدی،دو بچھڑے، مو ٹر سائیکل اور مو بائل چھین کر لے گئے۔ ساہیوال لاہور روڈ پر چک 84پانچ ایل کے قریب نورشاہ کڑیال کے بیوپاری غلام سرور گاڑی سوار سے اسلحہ کے زور پر چار ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے کے دو بچھڑے چھین کر لے گئے۔ چک 84پانچ ایل کے قریب محمد ابراہیم سے نقدی 15ہزار روپے،مو بائل مالیت 40 ہزار روپے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے۔ غلہ منڈی میں صوفی محمد طفیل نقشبندی کے پوتے محمد مزمل طالب علم سے پستول تان کر مو ٹر سائیکل نمبر 9555اے بی ایس مالیت ایک لا کھ روپے ایک ڈاکو چھین کر فرار ہو گیا۔پولیس یو سف والا اور غلہ منڈی نے غلام سرور، محمد ابراہیم اور صوفی محمد طفیل نقشبندی کی مدعیت میں تین مقدمات 382,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس غلہ منڈی نے ایک ڈاکو شہباز اکر م کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں