پلاٹینم لائنز کلب کا صدر منتخب ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ کی قیادت میں تاجروں کا وفد لائن حاجی گلزار احمد کو پلاٹینم لائنز کلب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے ان کے آفس پہنچا’ وفد میں چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا محمد اعظم’صدر کارخانہ بازار میاں اختر محمود’ صدر نیوانارکلی مرزا شہباز’ آصف باری’ قمرحیات’ مقصود احمد’ خالد معراج و دیگر تاجر رہنما شامل تھے’ اس موقع پر آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول’ میاں اختر محمود و دیگر تاجر رہنمائوں نے لائن حاجی گلزار احمد کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹینم لائنز کلب صدر منتخب ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں’ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے اور آپ پہلے سے بڑھ کر اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں’ آپ نیک آدمی ہیں اور غرباء اور حق داروں کی معاونت کرنا آپ کا وطیرہ رہا ہے ہماری دعا ہے کہ آپ مخلوق خدا کی دل کھول کر امداد کریں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں’ اس موقع پر نومنتخب صدر پلاٹینم لائنز کلب حاجی گلزار احمد نے آفتاب بٹ کی قیادت میں آنے والے تاجر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پلاٹینم لائنز کلب میاں ادریس کا لگایا ہوا پودا ہے جو آج تنا آور درخت کی صورت اختیار کر گیا ہے’ اس کلب میں تمام ممبران دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں اور اپنی اپنی جگہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کر رہے ہیں’ عہدے ہمارے لئے اہمیت نہیں رکھتے’ ہمارا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے جو ہم پہلے بھی کر رہے ہیں آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں