آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور اہلخانہ کی ملاقات

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق 05کانسٹیبلز کی پروموشن سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل ریاست علی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ 03ہیڈ کانسٹیبلز کی ٹریننگ کورس سے متعلق درخواست پر آر پی او ملتان کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم سب انسپکٹر سجاد احمد کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں